You are currently viewing لاہور میں موسلا دھار بارش، 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

لاہور میں موسلا دھار بارش، 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

  • Post author:
  • Post category:بارش / لاہور
  • Post last modified:21/07/2022 14:08
  • Reading time:1 mins read

لاہور (ڈیسک) لاہور شہر میں بلا توقف سات گھنٹے بارش ہونے سے گزشتہ بیس سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 234 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

شہر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حالات کنٹرول میں ہیں۔ واسا کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد غفران نے کہا ہے کہ مسلسل سات گھنٹے تک بارش ہوئی ہے ، واسا کے اہلکار دن رات کام کر رہے ہیں، شہر کے اکثر علاقوں سے پانی کی نکاسی ہو چکی ہے، صرف تاج پورہ کا زیادہ متاثرہ ہے جہاں 234 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ واٹر ڈسپوزل پمپ مسلسل کام کر رہے ہیں، جہاں پانی کی نکاسی کا نظام نہیں وہاں پر جنریٹر استعمال کیے جا رہے ہیں۔ جن علاقوں سے پانی کی نکاسی ممکن بنائی گئی ہے ان میں بھاٹی گیٹ، نابھہ روڈ، جناح اسپتال لکشمی چوک، دو مریہ، ایک موریہ، فردوس مارکیٹ، جی پی او، کوپر روڈ شامل ہیں۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق ریجن کے 50 فیڈرز کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے تا کہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے، انھوں نے بتایا کہ ہمارا فیلڈ مسلسل اسٹاف کام کر رہا ہے ، بارش رکتے ہی بجلی کی بحالی کا کام شروع کر دیں گے، انھوں نے صارفین کے مفاد میں ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہری تمام کھمبوں، بجلی کے تاروں سے دور رہیں، ٹرانسفارمر کی تنصیبات کے نزدیک جانے سے گریز کریں، گیلے کپڑے سکھانے کے لیے تاروں کا ہر گز استعمال نہ کریں، کسی بھی قسم کی ہنگامی صورت حال میں 118 پر اطلاع دیں۔