You are currently viewing لاہور میں غفلت سے  گاڑی چلانے پر 2 گھر کے چراغ بجھ گئے

لاہور میں غفلت سے گاڑی چلانے پر 2 گھر کے چراغ بجھ گئے

  • Post author:
  • Post category:پنجاب
  • Post last modified:02/06/2016 19:02
  • Reading time:1 mins read

لاہور(اسٹاف رپورٹر)لاہور میں تیز رفتار گاڑی چلانے کے باعث 2 لڑکے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق 16سولہ سالہ لڑکےکی تیزرفتار گاڑی نے دونوجوانوں کی جان لے لی،حادثے میں جاں بحق ہونے والے عبداللہ اورزمان محکمہ سوئی گیس میں ڈیلی ویجزپرملازمت کرتےتھے،موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے والا 16 سالہ لڑکا ابراہیم تھا جس کے ہمراہ گاڑی میں اسکی دوست علینا بھی موجود تھی۔

یاد رہے ٹکرمارنےوالی گاڑی ایل این 3769 کامحکمہ ایکسائزمیں کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے،جبکہ ابراہیم کےخلاف دفعہ 322 کےتحت شمالی چھاؤنی میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔