لاہور (ڈیسک) لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کردی گئی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے دفعہ 144 میں توسیع کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
حکمنامے کے مطابق دفعہ 144 کے تحت دھرنا، ریلی، جلسہ، جلوس اور احتجاجی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ کوڈ آف کرمنل پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2023 کے تحت کیا گیا ہے۔