You are currently viewing لاہور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان گرفتار

لاہور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان گرفتار

لاہور (ڈیسک) لاہور پولیس نے ریلی نکالنے والے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر حراست میں لے لیا۔
پولیس نے زمان پارک کے قریب کینال روڈ سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے واٹرکینن کا استعمال بھی کیا۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے آج آئین اور عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے لاہور میں ریلی کا اعلان جبکہ صوبائی محکمہ داخلہ نے 7 روز کیلئے لاہور میں احتجاج، دھرنوں اور مظاہروں پر پابندی عائد کردی ہے ۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7