لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے ڈھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی۔
ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے کے لیے پہنچے مسافر کے سامان سے ڈھائی کلوگرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد کی۔
اے ایس ایف حکام کے مطابق مسافر خالد خان دبئی کی فلائٹ پر سفر کیلئے علامہ اقبال ایئر پورٹ پہنچا تھا۔
اے ایس ایف کے ماہر عملے نے سامان کی چیکنگ کے دوران بیگ کو مشکوک قرار دیا اور تفصیلی تلاشی کے دوران بیگ سے 2.574 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر کے دبئی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔