You are currently viewing لاہور ریس کورس تھانہ میں فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی کیخلاف مقدمہ درج

لاہور ریس کورس تھانہ میں فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی کیخلاف مقدمہ درج

لاہور(ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں فواد چوہدری اور شاہ محمود کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج کرلی گئی۔
لاہور ریس کورس تھانہ میں مقدمہ 2023/373 سب انسپکٹر محمد وسیم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں شارع عام بلاک کرنے، دھمکیوں، اشتعال انگیز تقاریر سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں ۔
مقدمہ کے متن کے مطابق شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کی زمان پارک میں پریس کانفرنس کی وجہ سے رش کے باعث کینال روڈ بلاک ہوئی ۔
فواد چوہدری نے فتنہ اور اشتعال انگیز تقریر کے دوران ریاستی اداروں پر قتل کی منصوبہ بندی کا الزام لگایا اور عوام کو حکومت پاکستان کے ریاستی اداروں کے خلاف اکسایا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7