لاہور (نیوز ڈیسک) چیف ٹریفک آفیسر نے شہر میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا بھاری چالان کرنے کی ہدایت کردی۔
چیف ٹریفک آفیسر لاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ شہر میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو سڑک پر نہیں آنے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج سے مال روڈ اور دیگر سڑکوں پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا داخلہ بند ہوگا۔
سی ٹی او نے کہا کہ کینال روڈ اور جیل روڈ سمیت تمام اہم شاہراہوں پر بھی کریک ڈاؤن ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں کہیں بھی بغیر ہیلمٹ کوئی موٹر سائیکل چلاتا ہوا نظر نہ آئے، جو بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلاتا نظر آیا اس پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔