You are currently viewing لاہور، زمان پارک میں موجود شرپسندوں کی گرفتاری کیلیے آپریشن کا امکان، تمام راستے بند

لاہور، زمان پارک میں موجود شرپسندوں کی گرفتاری کیلیے آپریشن کا امکان، تمام راستے بند

لاہور (ڈیسک) پنجاب حکومت نے زمان پارک میں موجود شرپسندوں کو سرنڈر کرنے کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے زمان پارک جانے والے تمام راستے بند کردیے۔
عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کی طرف جانے والے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
راستے بند ہونے سے مال روڈ اور کینال روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کارکنوں کو زمان پارک جانے اور شرپسندوں کے فرار ہونے کے خدشہ کے پیش نظر راستے بند کیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زمان پارک کے اطراف کسی بھی وقت آپریشن کیا جاسکتا ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7