You are currently viewing لاپتہ فلسطینیوں کی رہائی کے لیے اسرائیلی عدالت میں پٹیشن دائر

لاپتہ فلسطینیوں کی رہائی کے لیے اسرائیلی عدالت میں پٹیشن دائر

تل ابیب (نیوز ڈیسک) اسرائیل میں لاپتہ غزہ کے سیکڑوں رہائشیوں کے لواحقین نے اسرائیلی ہائی کورٹ آف جسٹس میں پٹیشن دائر کردی۔
پٹیشن میں اسرائیل میں غزہ کے ”لاپتہ فلسطینیوں“سے اہل خانہ کی ملاقات کرانے کی استدعا کی گئی۔
پیٹشن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ غزہ کے 568 فلسطینی نامعلوم مقام پر اسرائیلی قید میں ہیں جبکہ 7 اکتوبر کے بعد سے ان فلسطینیوں کا اپنے اہل خانہ سے رابطہ منقطع ہے۔
پٹیشن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل میں قانونی مقیم غزہ کے 568 فلسطینیوں کو مغربی کنارے منتقل کیا جائے۔
اسرائیلی عدالت نے اسرائیلی حکام کو 8 نومبر تک ”لاپتہ فلسطینیوں“ سے متعلق آگاہ کرنے کا حکم دیا۔
دریں اثناء اسرائیلی ٹی وی رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر کو حملوں کے وقت غزہ کے 3 ہزار فلسطینی قانونی طور پر اسرائیل میں تھے جو اسرائیل کی حراست میں ہیں۔
اسرائیلی ٹی وی کے مطابق مذکورہ فلسطینی رہائی کی صورت میں اسرائیل کی معلومات حماس کو فراہم کرسکتے ہیں اس لیے انہیں فی الحال رہا نہیں کیا جا سکتا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7