You are currently viewing لاوْس کے صدرِ سے چینی وزیر اعظم کی ملاقات

لاوْس کے صدرِ سے چینی وزیر اعظم کی ملاقات

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:03/06/2018 12:48
  • Reading time:1 mins read

بیجنگ(ڈیسک) چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے لاوْس صدر بونیاگ ووراچِت سے بیجنگ میں ملاقات کی۔

چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق لی کی چیانگ نے کہا کہ چین اور لاوْس ہمسایہ دوست ممالک ہیں۔اس وقت چین اور لاوْس کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد کو مضبوط بنایا جا رہا ہے اور حقیقی تعاون کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین لاوْس کے ساتھ باہمی احترام اور حمایت کی بنیاد پر دونوں پارٹیوں اور ممالک کی دوستی کے فروغ اور چین لاوْس ہم نصیب معاشرے کے قیام کے لئے کوشش کرے گا۔چینی وزیراعظم نے کہا کہ چین لاوْس کے ساتھ نقل و حمل کی بنیادی تنصیبات ،زراعت، تعلیم،سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ لاؤ س کے صدر نے کہا کہ لاوْس اور چین ہمہ گیر تزویراتی شراکت دار ہیں، لاوْس کے لیے چین کی ترقی قابلِ رشک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ لاوْس کی سماجی و معاشی ترقی کے لءَے چین کی جانب سے طویل عرصے سے جاری پر خلوص امداد و حمایت پر چین کے مشکور ہیں۔لاوْس اچھی ہمسائیگی ، دوستی ، اور اچھی شراکت دار ی کو نبھاتے ہوئے بنیادی تنصیبات، زراعت، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو آگے بڑھائے گا

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.