You are currently viewing لارنس بشنوئی کے نام پر سلمان خان کو دھمکیاں دینے والا ملزم پکڑا گیا

لارنس بشنوئی کے نام پر سلمان خان کو دھمکیاں دینے والا ملزم پکڑا گیا

ممبئی (نیوز ڈیسک) گینگسٹر کا نام استعمال کر کے سلمان خان کو دھمکیاں دینے والا ملزم پکڑا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے تصدیق کی ہےکہ اداکار کو دھمکیاں دینے والا ملزم جمشید پور سے پکڑا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم گینگسٹر لارنس بشنوئی کا نام لے کر بالی ووڈ اداکار کو دھمکاتا تھا اور اس نے سلمان خان سے 5 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
پولیس کے مطابق 18 اکتوبر کوممبئی ٹریفک پولیس کو دھمکی آمیز پیغام موصول ہونے کے بعد نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی گئی تھی۔
رواں ماہ کی 21 تاریخ کو ممبئی پولیس کو ملزم کا معافی نامہ بھی موصول ہوا تھا جس میں کہا گیا کہ یہ پیغام غلطی سے بھیجا گیا۔
پولیس نے پیغام بھیجنے والے ملزم کی لوکیشن جھارکھنڈ سے ٹریک کی تھی ۔
پیغام بھیجنے والے ملزم نے دعویٰ کیا کہ وہ لارنس بشنوئی گروہ کے قریب ہے جبکہ اس نے بھتہ نہ دینے پر سلمان خان کی جان کو لاحق خطرے سے بھی خبردار کیا تھا۔
یاد رہے کہ سلمان خان کو بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل کی مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور حال ہی میں گینگسٹر نے دشمنی ختم کرنے کے لیے سلمان خان سے بھاری تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7