قوم عمران جیسے عالمی اسٹیبلشمنٹ کے مہرے کو اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتی، حافظ حمداللہ

اسلام آباد (ڈیسک) حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ قوم عمران خان جیسےعالمی اسٹیبلشمنٹ کے مہرے کو اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتی۔
زلمے خلیل زاد کے ٹوئٹ پر حافظ حمداللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف دھمکی آمیز ٹوئٹ کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حمایت میں سی آئی اے جاسوس زلمے خلیل زاد پیش پیش ہے۔
زلمےخلیل زاد کا عمران کی حمایت میں ٹوئٹ پاکستان دشمنی کا ثبوت ہے۔
پی ڈی ایم ترجمان نے مزید کہا کہ زلمے خلیل زاد مسلمان، افغان اور پاکستان دشمنی میں امریکا سے چند قدم آگے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتا تھا امریکا نے میری حکومت گرائی، اب سی آئی اے کا جاسوس زلمےخلیل زاد ان کی حمایت میں پیش پیش ہے۔
حافظ حمداللہ نے یہ بھی کہا کہ عمران خان زلمے خلیل زاد سے مبینہ خفیہ ملاقاتیں اور امریکی گانگریس مینز سے رابطے کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ امریکی سی آئی اے کی آشیرباد سے اقتدار میں آکر پاکستانی زلمےخلیل زاد بننا چاہتے ہیں،
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران امریکی مفادات کے تحفظ کیلئے پاکستان کی آزادی و خودمختاری بھی بیچ سکتے ہیں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7