You are currently viewing قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ پی سی بی کے نئے چئیرمین منتخب ہوگئے 

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ پی سی بی کے نئے چئیرمین منتخب ہوگئے 

  • Post author:
  • Post category:پاکستان / کھیل
  • Post last modified:13/09/2021 15:17
  • Reading time:1 mins read

لاہور(ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ بلامقابلہ پی سی بی کے 36 ویں چئیرمین منتخب ہوگئے۔

رمیز راجہ بطور چئیرمین پی سی بی عبدالحفیظ کاردار، جاوید برکی اور اعجاز بٹ کے بعد چوتھے کرکٹرز اور تیسرے سابق کپتان ہیں، جنہوں نے بطور سربراہ کرکٹ بورڈ کا چارج سنبھالا ہے۔نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عظمت شیخ کی جانب سے گورننگ بورڈ کے خصوصی اجلاس میں رمیز راجہ کے مقابلے میں کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے رمیز راجہ کے کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ بننے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ اجلاس کے شرکا نے رمیز راجہ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ رمیزراجہ نے کرکٹ کی بہتری کے لیے مستقبل کے پلانز پر روشنی ڈالی۔بعد ازاں نے چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پریس کانفرنس کی۔