You are currently viewing قومی سلامتی کے مشیرناصر جنجوعہ نےعہدے سےاستعفیٰ دیدیا

قومی سلامتی کے مشیرناصر جنجوعہ نےعہدے سےاستعفیٰ دیدیا

اسلام آباد(ڈیسک)قومی سلامتی کےمشیرناصر جنجوعہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے  جس کی وجہ ان کی ذاتی وجوہات بتائی جارہی ہے

مشیر قومی سلامتی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے استعفیٰ دیدیا ہے، ناصر جنجوعہ نے اپنے استفعے میں ذاتی وجوہات کی بناء پر مزید کام کرنے سے معذوری ظاہر کی ہے جب کہ نگراں وزیراعظم ناصر الملک نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ کو 2015 میں قومی سلامتی کا مشیر مقرر کیا گیا تھا جب کہ  2016 میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے ناصر جنجوعہ کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ ٹاسک فورس کا سربراہ بھی مقرر کیا تھا۔ اس سے قبل ناصر جنجوعہ  پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر فائز تھے اور ریٹائرمنٹ سے قبل کور کمانڈر سدرن کمانڈ (کوئٹہ) تعینات تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف بھی عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.