اسلام آباد (ڈیسک) قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سکیورٹی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے کرلیے گئے۔ اجلاس نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامی کمیٹی کے اجلاس میں سروسز چیفس، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی شریک ہوئیں جبکہ ڈی جی آئی بی اور ڈی جی ایف آئی اے کو خصوصی طور پر بلایا گیا۔ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی نے امن دشمنوں کے خلاف سخت کارروائیوں پر اتفاق کیا ہے۔اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد سے کوئی رعایت نہ برتنے اور دہشت گردوں، انتہا پسندوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔