You are currently viewing قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے لئے انگلینڈ روانہ

قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے لئے انگلینڈ روانہ

لاہور (ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم  کےسابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ  بولنگ ایکشن  کے ٹیسٹ کے  انگلینڈ  روانہ ہو گئے

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بذریعہ نجی ایئرلائن محمد حفیظ انگلینڈ روانہ ہوگئے جہاں وہ کل اپنے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیں گے۔

یاد رہے کہ محمد حفیظ پر غیرقانونی ایکشن کی وجہ سے بولنگ پر پابندی ہے اور گزشتہ سال ان کے ایکشن پر اعتراض اٹھاتے ہوئے آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل امپائروں نے ان کا بولنگ ایکشن غیرقانونی قرار دیا تھا۔

تاہم محمد حفیظ بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ پاس کرنے کے لیے پُرامید ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ایکشن کلئیر کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

محمد حفیظ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 50 ٹیسٹ میچز میں 52، 200 ایک روزہ میچز میں 136 اور 81 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 49 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.