دوحہ (ڈیسک) قطر میں ماسک نہ پہننے پر تین سال قید یا 55 ہزار امریکی ڈالر جرمانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے مختلف ممالک میں کیے گئے لاک ڈاون میں نرمی کی جا رہی ہے تاہم عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا بھی کہا جا رہا ہے۔قطر میں اس وقت کورونا کیسز کی تعداد 30 ہزار جب کہ 15 لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔خلیجی ملک نے کورونا کے کیسز کو بڑھنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کے طورپر گھر سے نکلنے کے لیے ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا ہے۔حکام کے مطابق گھر سے کسی بھی کام کے لیے نکلنے کے لیے ماسک پہننا ضروری ہو گا سوائے ان افراد کے جو اپنی گاڑی میں اکیلے سفر کر رہے ہوں۔قطری حکام کے مطابق ماسک نہ پہننے پر 55 ہزار امریکی ڈالر جرمانہ یا تین سال قید کی سزا ہو گی۔