You are currently viewing قطرمیں طالبان دفتر سےرابطے ہیں، چینی سفیر

قطرمیں طالبان دفتر سےرابطے ہیں، چینی سفیر

اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان میں تعینات چینی سفیر کا کہنا ہےکہ قطر میں طالبان دفترسے رابطے ہیں چین نے افغان طالبان سے باربارمذاکرات میں حصہ لینے کی درخواست کی ہے

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین، پاکستان اور افغانستان کے درمیان اچھے تعلقات کا خواہاں ہے اور افغانستان میں مفاہمتی عمل کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کا افغان طالبان پر اثرو رسوخ نہیں تاہم قطر میں طالبان دفتر سے رابطے ہیں۔

چینی سفیر نے کہا کہ گوادر بندرگاہ بین الاقوامی تجارتی مرکز بننے کے قریب ہے، سی پیک منصوبے پر پاکستان میں لگ بھگ 10 ہزار چینی باشندے کام کررہے ہیں جبکہ 60 ہزار کے قریب پاکستانی بھی کام کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سی پیک پہلے مرحلے میں ہے اور اب تک 21 منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ 20 مزید منصوبے پائن لائن میں ہیں۔

یاؤ ژنگ کے مطابق پاکستان میں پہلےکی نسبت امن و امان کی صورت حال کافی بہتر ہوئی ہے، چینی باشندوں کےتحفظ کے لیے پاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک ہمسایہ ملک افغانستان سمیت خطے کے دوسرے ممالک تک پھیلایا جائے گا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.