You are currently viewing قرآن پاک کی بے حرمتی: بلاول بھٹو کا او آئی سی کے جنرل سیکریٹری سے رابطہ

قرآن پاک کی بے حرمتی: بلاول بھٹو کا او آئی سی کے جنرل سیکریٹری سے رابطہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قرآن پاک کی بے حرمتی کے معاملے پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے او آئی سی کے جنرل سیکریٹری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے او آئی سی کے جنرل سیکریٹری حسین ابراہیم طحہٰ سے یورپی ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے مسلسل واقعات کے تناظر میں بذریعہ ٹیلی فون رابطہ کیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے او آئی سی کے جنرل سیکریٹری سے گفتگو میں توہین آمیز کارروائیوں کی مذمت کی اور 6 جولائی کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور قرارداد پر اعتماد میں لیا۔
بلاول بھٹو نے جنرل سیکریٹری او آئی سی کو7 جولائی کو پاکستان میں یوم تقدیس قرآن کے بارے میں آگاہ کیا جبکہ وزیر خارجہ نے او آئی سی سیکریٹری جنرل کی سرپرستی میں فوری جواب کو سراہا۔
وزیر خارجہ نے او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس بلانے کی تعریف کی اور ہنگامی وزارتی اجلاس کےانعقاد کے لیے او آئی سی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔
ترجمان کے مطابق او آئی سی جنرل سیکریٹری نے اسلامو فوبیا اور اس کے انسداد کی پاکستانی کوششوں کو سراہا۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.