You are currently viewing قدرت مہربان: گھوٹکی میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہو گئے

قدرت مہربان: گھوٹکی میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہو گئے

کراچی (ڈیسک) سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
ماڑی پٹرولیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ کے شہر گھوٹکی میں واقع ماڑی ڈی بلاک میں معیاری گیس کے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ذخائر میں گیس کے بہائو کی مقدار 5.1ملین کیوبک فٹ بتائی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ گیس کے ذخائر کی تلاش کا کام 24نومبر 2022کو کیا گیا تھا، ماڑی غازی جے 1پر ایک کلو میٹر گہرائی تک ڈرلنگ کی گئی جس کے بعد مذکورہ گیس کے ذخائر سامنے آئے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت پاکستان کے ہائیڈرو کاربن ذخیرے میں اضافے کا باعث ہو گی اور گیس کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
ترجمان ماڑی پٹرولیم نے کہا ہے کہ ملک میں گیس کے مزید ذخائر کی تلاش کے لیے پرعزم ہیں، گیس ذخائر کا ملنا کمپنی کی بڑی کامیابی ہے۔