You are currently viewing قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں 9کشمیری نوجوانوں کی شہادت ظلم کی انتہا ہے، شبلی فراز

قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں 9کشمیری نوجوانوں کی شہادت ظلم کی انتہا ہے، شبلی فراز

اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہےکہ بھارت جبرو استبدادسے کشمیریوں کے خود ارادیت کے حق کی عظیم جدوجہد کا راستہ نہیں روک سکتا

ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات  سینیٹر شبلی فراز  کا کہناتھا کہ قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں 9کشمیری نوجوانوں کی شہادت ظلم کی انتہا ہے۔اپنے جمہوری حق کیلئے سراپا احتجاج نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنز، آنسو گیس اور دیگر مظالم انسانیت کے خلاف بھارتی جرائم کا منہ بولتا ثبوت ہیں جس کا اقوام عالم کو ہر صورت نوٹس لینا ہوگا۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ بھارت جبرو استبدادسے کشمیریوں کے خود ارادیت کے حق کی عظیم جدوجہد کا راستہ نہیں روک سکتا۔کشمیری اپنی منزل حاصل کرکے رہیں گے۔دنیا کرونا وباء سے برسر پیکار ہے تو دوسری جانب بھارت مظلوموں پر ستم ڈھا کر بنیادی انسانی حقوق روند رہا ہے۔بھارت کا انتہا پسند چہرہ دنیا پر بے نقاب ہو چکا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.