اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بابائے قوم محمد علی جناح کا 144 واں یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اگر ہم آج کے پاکستانی نوجوانوں کو سمجھانا چاہیں کے پاکستان کیوں بنانے کی ضرورت تھی تو تاریخ کے کسی سبق سے زیادہ موثر اج کے بھارت کے حالات ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ قائداعظم کی دور اندیشی تھی کے آنے والے حالات کو پہلے سے سمجھ لیا۔” اے قائد اعظم تیرا احسان ہے احسان،“۔واضح رہے کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے144 ویں یوم پیدائش پر ملک بھر میں خصو صی طور پر منا یا گیا جبکہ کراچی میں مزار قائد کو سبز رنگ کی روشنیوں سے سجا دیا گیا۔ مزار قائد کے احاطے میں بھی مختلف لائٹس نصب کی گئی ہیں جو خوب صورت منظر پیش کررہی ہیں،اورمزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب میں بابائے قوم کو سلامی پیش کی گئی۔