چکوال (ڈیسک) سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کے بھائی نائب تحصیلدار کو معطل کردیا گیا۔
چکوال کے نائب تحصیلدار نجف حمید کو معطل کرکے کمشنر آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کمشنر آفس راولپنڈی نے نجف حمید کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نائب تحصیلدار نجف حمید کو مِس کنڈکٹ اور عوامی مفادات کے پیش نظر معطل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ نجف حمید سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے بھائی ہیں۔