فیصل آباد (نیوز ڈیسک) فیصل آباد میں سڑک کنارے کھڑی کار سے 2 نوجوان لڑکیوں کی خون آلود لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق جڑانوالہ ستیانہ روڈ پر سڑک کنارے کھڑی کار سے 18 سے 19 سال کی 2 لڑکیوں کی لاشیں ملی ہیںجنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔
سٹی پولیس افسر نے ایس پی جڑانوالہ سے دہرے قتل کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دینے کا بھی حکم دیا ہے۔
سی پی او فیصل آباد نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ واقعےکی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔