You are currently viewing فیصل آباد میں43لاکھ سے زائد شہریوں اور62 ہزار سے زائدہیلتھ ورکرز کوکورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے

فیصل آباد میں43لاکھ سے زائد شہریوں اور62 ہزار سے زائدہیلتھ ورکرز کوکورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے

  • Post author:
  • Post category:صحت
  • Post last modified:20/11/2021 13:30
  • Reading time:1 mins read

فیصل آباد (ڈیسک)ضلع فیصل آبادکے کوروناویکسی نیشن سنٹرز پراب تک 43لاکھ37ہزار 913شہریوں اور62ہزار139ہیلتھ ورکرز کوکوروناسے بچا کی حفاظتی ویکسین لگائی جاچکی ہے جن میں 29 لاکھ50ہزار831شہریوں کو ویکسین کی پہلی اور13لاکھ87 ہزار82کودوسری خوراک جبکہ 38373 ہیلتھ ورکرز کو پہلی اور23766کو دوسری خوراک لگادی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرفیصل آبادڈاکٹربلال احمدنے ہفتہ کو اے پی پی کو بتایاکہ محکمہ صحت فیصل آباد کے پاس اسوقت سٹاک میں پہلی ڈوز کی 204676 اوردوسری ڈوز کی136451 خوراکیں موجود ہیں جبکہ مزید سپلائی بھی آرہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع کے تمام فکسڈ و موبائل ویکسی نیشن سنٹرزپرتیزی سے شہریوں اور ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے اور ہرسنٹرپر بیٹھنے کے سایہ دار انتظامات،پنکھوں،پینے کے ٹھنڈے پانی،پارکنگ اورٹائلٹس کی سہولت موجود ہے جبکہ ویکسین لگوانے کیلئے آنیوالے مردوں و خواتین کی رہنمائی کیلئے سٹاف ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سنٹرز پر کورونا ایس او پیز پر بھی سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جارہاہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد1166 نمبر پر اپنا شناختی کارڈ نمبر سینڈ کرکے اپنی رجسٹریشن کرواکر قریبی سنٹرز سے ویکسین لگوائیں جس کے کوئی سائیڈ ایفیکٹس نہیں تاکہ وہ وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔انہوں نے بتایا کہ دیہی عوام، شہریوں اور ہیلتھ ورکرز کی سہولت کیلئے رورل ہیلتھ سنٹر ڈجکوٹ،رورل ہیلتھ سنٹر مرید والا سمندری،رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر174ج ب سمندری،رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر 134ج ب سمندری،رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر 229رب جڑانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹرچک نمبر65گ ب جڑانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹر ستیانہ جڑانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹر لنڈیانوالہ جڑانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹر کھرڑیانوالہ،پنڈی شیخ موسی تاندلیانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹر کنجوانی تاندلیانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹر ماموں کانجن تاندلیانوالہ، رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر 400گ ب تاندلیانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر153ر ب چک جھمرہ،چک نمبر374گ ب تاندلیانوالہ اوررورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر469گ ب سمندری میں بھی ویکسی نیشن سنٹرزفنکشنل ہیں جہاں روزانہ اڑھائی سو افراد کو ویکسین لگانے کی سہولت موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ دیہی افراد، شہری اورہیلتھ کیئر ورکرزیہاں سے بھی ویکسین لگواسکتے ہیں۔