You are currently viewing فیصل آباد میں کورونا مریضوں کی پازیٹو شرح1 فیصدپر آگئی

فیصل آباد میں کورونا مریضوں کی پازیٹو شرح1 فیصدپر آگئی

  • Post author:
  • Post category:صحت
  • Post last modified:20/11/2021 13:17
  • Reading time:1 mins read

فیصل آباد (ڈیسک)فیصل آباد میں کورونامریضوں کی پازیٹو شرح1 فیصدپر آ گئی اور حالیہ24گھنٹوں میں کوروناکے مزید4نئے پازیٹومریض رپورٹ ہوئے جبکہ فیصل آباد میں اب تک کووڈ۔19سے جاں بحق افراد کی کل تعداد1043اور ایکٹو کیسز کی تعداد129 ہو گئی ہے نیزالائیڈہسپتال میں اس وقت کووڈ۔19کے41،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 10اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آبادفیصل آبادمیں 6مریض داخل ہیں اسی طرح55کنفرم مریض گھروں پر آئسولیشن میں ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد کے ڈی ایچ او ڈاکٹر بلال احمدنے ہفتہ کو اے پی پی کو بتایا کہ فیصل آباد کی تمام سرکاری اور پرائیویٹ لیبارٹریز میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران480افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے476افرادکے ٹیسٹ نیگیٹواور4 افرادکے ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ فیصل آباد میں اب تک کووڈ19سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی کل تعداد1043 اور ایکٹو کیسز کی تعداد129 ہو گئی ہے۔انہوں نے بتایاکہ ابتک کووڈ19کے25788مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت الائیڈ ہسپتال میں کووڈ19کے41، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں 10اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آبادفیصل آبادمیں 6مریض داخل ہیں۔انہوں نے بتایاکہ اس وقت کووڈ کے کنفرم55مریض گھروں پر آئسولیشن میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں کووڈکے مریضوں کیلئے مخصوص کئے گئے تینوں ہسپتالوں میں کل 402 بیڈز مختص ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ الائیڈ ہسپتال فیصل آبادمیں 200، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 52اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد فیصل آباد میں 150بیڈزکووڈکے سلسلہ میں مخصوص ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ الائیڈہسپتال میں 26 وینٹی لیٹرز سمیت شہر کے ڈی ایچ کیو اور غلام محمد آباد ہسپتالوں میں مجموعی طور پر47وینٹی لیٹرزموجود ہیں جنہیں بوقت ضرورت زیر استعمال لایا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ الائیڈ،ڈی ایچ کیو و جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں کووڈکے ممکنہ مریضوں کیلئے آکسیجن کی سہولت والے بیڈز وادویات وافرمقدار میں دستیاب ہیں تاہم پھر بھی احتیاطی تدابیرپرعمل درآمد ضروری ہے۔