You are currently viewing فٹنس کیلئے انجکشن کے استعمال کا راز فاش کرنیوالا بی سی سی آئی کا چیف سلیکٹر مستعفی

فٹنس کیلئے انجکشن کے استعمال کا راز فاش کرنیوالا بی سی سی آئی کا چیف سلیکٹر مستعفی

نئی دہلی (ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر چیتن شرما بی سی سی آئی کے چیئرمین آف سلیکٹرز کے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
57 سالہ چیتن شرما نے اپنا استعفیٰ بھارت کرکٹ اینڈ کنٹرول بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کو بھجوایا جسے قبول کرلیا گیا۔ بھارتی کرکٹ اینڈ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی ) نے چیتن شرما کے استعفٰی کی تصدیق کر دی ہے۔ چیتن شرما نے اسٹنگ آپریشن سے پیدا ہونے والے تنازع کے باعث مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ چیتن شرما نے اسٹنگ آپریشن میں دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی کھلاڑی فٹنس کے لیے انجکشن لگواتے ہیں جس کے بعد چیتن شرما پر استعفیٰ دینے کے لیے بہت دباؤ تھا اور ان کے انکشافات کے بعد روہت شرما اور ہاردیک پانڈیا بہت غصے میں تھے۔ اسٹنگ آپریشن کے بعد ان کی پوزیشن غیر مستحکم ہو گئی تھی۔ چیتن شرما کو جنوری میں ہی چیف سلیکٹر کے طور پر بحال کیا گیا تھا جب بھارتی کرکٹ بورڈ نے نومبر میں آسٹریلیا میں 2022 T20 ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد پورے سلیکشن پینل کو ہٹا دیا گیا تھا۔ چیتن شرما کے مستعفی ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے سلیکشن پینل میں سلیل انکولا، ایس ایس داس، سبروتو بنرجی اور ایس شرتھ شامل ہیں لیکن بی سی سی آئی نے ابھی تک نئے چیئرمین کا تقرر نہیں کیا ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7