You are currently viewing فٹبال ورلڈ کپ کے انعقاد پر آپ کیلئے میری نیک خواہشات ہیں، عمران خان

فٹبال ورلڈ کپ کے انعقاد پر آپ کیلئے میری نیک خواہشات ہیں، عمران خان

لاہور (ڈیسک) سابق وزیر اعظم اور سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے قطر کو فٹ بال ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد پر اپنی نیک خواہشات کا پیغام دیا ہے۔ ٹوئٹر پراپنا پیغام شیئر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے کھیل کے مقابلے کی میزبانی ایک اسلامی ملک کر رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ تمام حصہ لینے والوں کے لیے میں نیک تمنائوں اور جذبات کا اظہار کرتا ہوں۔
فیفا ورلڈ کپ 2022 آج سے قطر میں شروع ہو رہا ہے۔ پہلا افتتاحی میچ آج قطر اور ایکوا ڈور کے مابین ہو گا۔ میگا ایونٹ میں دنیا کے 32 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
کل 64 میچز کھیلے جائیں گے جو قطر کے 5 شہروں کے 8 اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ ایونٹ میں فرانس اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔