You are currently viewing فواد کا نواز شریف کو شہباز شریف کیخلاف عدالت جانے کا مشورہ

فواد کا نواز شریف کو شہباز شریف کیخلاف عدالت جانے کا مشورہ

لاہور (نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ آج فیض آباد دھرنے کی رپورٹ آگئی، دھرنے کی ذمے داری پنجاب حکومت پر ڈالی گئی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت پنجاب حکومت کے سربراہ شہباز شریف تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب نواز شریف کو چاہیے کہ شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ جائیں۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو چاہیے کہ اپنے پہلے فیصلے پر عملدرآمد کروائے، وزیر اعظم کو طلب کرکے ان کی ذمے داری کا تعین کرے۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ آپ لوگوں کو نہ کہیں کہ زبردستی اتنے میں نان فروحت کریں، حکومت نے ہر چیز کا حل یہ نکالا ہے کہ گرفتار کرلو۔
سابق وزیر نے کہا کہ اس طرح سوسائٹی نہیں چلتی، بات چیت سے مسائل حل کیے جائیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.