You are currently viewing فواد چوہدری کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کا مدعی کون ہے؟

فواد چوہدری کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کا مدعی کون ہے؟

لاہور (ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنما فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمے کا عکس منظر عام پر آگیا۔
فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ گزشتہ شب تھانہ کوہسار اسلام آباد میں درج کیا گیا۔ فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن میں تحریر ہے کہ فواد چوہدری نے کہا تھا کہ” الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی کی ہوگئی ہے“۔

ایف آئی آر کے مطابق فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جو لوگ نگراں حکومت میں لگ رہے ہیں ان کا سزا ہونے تک پیچھا کریں گے۔ فواد نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ حکومت میں شامل لوگوں کو ان کے گھروں تک چھوڑ کر آئیں گے۔ ایف آئی آر میں مزید تحریر ہے کہ فواد چوہدری نے کہا ہے الیکشن کمیشن، ان کے ممبرز، ان کے خاندانوں کو وارن کرتے ہیں۔واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت سے راہداری ریمانڈ ملنے کے بعد پولیس فواد چوہدری کو لے کر اسلام آباد روانہ ہوگئی ہے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.