You are currently viewing فنڈز کی کمی، وفاقی صحت سہولت پروگرام بند ہونے کا خدشہ

فنڈز کی کمی، وفاقی صحت سہولت پروگرام بند ہونے کا خدشہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے صحت سہولت پروگرام کو کام کرنے سے روک دیا۔
اس حوالے سے وفاقی وزارت صحت کا مؤقف ہے کہ صحت سہولت پروگرام کی مدت 30 جون 2023کو مکمل ہوچکی ہے۔
وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی علاقوں میں صحت سہولت پروگرام چلانے کے لیے فنڈز کی کمی درپیش اور نیا پی سی ون درکار ہے۔
بتایا گیا ہے کہ کچھ دیر میں صحت سہولت پروگرام کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس ہوگا جبکہ فنڈنگ کا معاملہ پیر کو ایکنک اجلاس میں بھی اٹھایا جائے گا۔
حکام کے مطابق فنڈز نہ ملےتو صحت سہولت پروگرام میں صرف غربت کی سطح سے نیچے افراد کا علاج ہوگا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد، کشمیر، جی بی، تھر پارکر میں پونے 2 کروڑ افراد صحت سہولت پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔