لندن (نیوز ڈیسک) فلسطینیوں کے قتل عام پر لندن میں رہنے والے یہودیوں نے بھی اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن میں مقیم یہودیوں کی جانب سے احتجاج میں فلسطینیوں کے خلاف تشدد روکنے اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔
آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بڑا مظاہرہ کیا گیاجس میں ایک لاکھ افراد نے شرکت کی۔
مزید برآں سوئیڈن میں سیکڑوں افراد نے پارلیمنٹ کے سامنے احتجا ج کیا۔
پیرس میں نکالی گئی ریلی میں فرانسیسی اداکاروں نے بھی شرکت کی۔
فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی درندگی پر ٹوکیو میں بھی احتجاج کیا گیا۔