لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب اربن یونٹ نے صوبے میں فضائی آلودگی کے اسباب سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔
پنجاب اربن یونٹ کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں آلودگی پھیلانے میں سرفہرست ہے، شعبہ ٹرانسپورٹ کا فضائی آلودگی پھیلانے میں 83.15 فیصد کردار ہے۔
رپورٹ کے مطابق صنعتی سرگرمیوں کا آلودگی پھیلانے میں حصہ 9.07 فیصد ہے۔
فضائی آلودگی میں زرعی فضلہ جلانے کا کردار 3.9 فیصد اور کچرا جلانے کا حصہ 3.6 فیصد ہے۔
پنجاب اربن یونٹ کی رپورٹ کے مطابق کمرشل عمارتوں کی سرگرمیوں کا فضائی آلودگی میں کردار 0.14 فیصد ہے جبکہ گھریلو سرگرمیاں 0.11 فیصد فضائی آلودگی میں حصہ ڈالتی ہیں۔