You are currently viewing فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

لاہور (ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
منگل کو عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فرخ حبیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے فرخ حبیب کی درخواست پر سماعت کی جس میں نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی استدعا کی گئی۔
درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ 28 اپریل کو دبئی جانا چاہتا تھا، لاہور ایئرپورٹ پرجہاز سے اتار دیا گیا، بتایا گیا کہ نام نو فلائی لسٹ میں شامل ہے، ایئرپورٹ پر پاسپورٹ اور سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا ، میرا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت پاسپورٹ اور سامان واپس کرنے کی ہدایت کرے اور درخواست گزار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔