You are currently viewing فراڈیئے نے اپنی ضمانت کرالی اور کارکنوں سے کہا جیلوں میں جائیں، خواجہ آصف

فراڈیئے نے اپنی ضمانت کرالی اور کارکنوں سے کہا جیلوں میں جائیں، خواجہ آصف

گوجرانوالہ (ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ فراڈیے اور نوسر باز نے اپنی ضمانت کرالی اور کارکنوں سے کہا کہ جیلوں میں جائیں۔
گوجرانوالہ میں تنظیمی کنونشن سے خطاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ فراڈیے اور نوسر باز کی تمام سازشیں ناکام ہوئیں، کسی نے جیل بھرو تحریک کی اس کی بات نہیں مانی اور یہ روتا رہا۔
انھوں نے کہا کہ مریم نواز نے پارٹی قیادت سنبھال کر جماعت میں نئی روح پھونک دی ہے۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر وطن واپس آیا اور جیل چلا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد ضرور منزل تک پہنچے گی، میرا اور آپ کا قائد واپس آئے گا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7