You are currently viewing فرانس کے شہر لیون میں یونیورسٹی کی عمارت میں دھماکا، 3 افراد زخمی

فرانس کے شہر لیون میں یونیورسٹی کی عمارت میں دھماکا، 3 افراد زخمی

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:19/01/2019 10:48
  • Reading time:1 mins read

لیون (ڈیسک) فرانس کے شہر لیون میں یونیورسٹی  کی عمارت میں دھماکے کےنتیجے میں  3 افراد زخمی ہوگئے ۔

 خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق دھماکا لیون شہر کے شمال میں واقع لا دووا کیمپس میں ہوا،جو ایک سائنس لائبریری ہے۔

پولیس کے مطابق چھت پر تعمیراتی کام کے دوران ایک گیس کی بوتل میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی۔

سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی دھماکے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آگ کا ایک گولہ آسمان کی جانب بلند ہوتا ہے، جس کے بعد عمارت کی چھت پر آگ لگ جاتی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.