You are currently viewing فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت : سعودی عرب  کا ردعمل سامنے آگیا
Saudi Arabia flag waving cloudy sky background realistic 3d illustration

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت : سعودی عرب کا ردعمل سامنے آگیا

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:28/10/2020 09:52
  • Reading time:1 mins read

ریاض (ڈیسک)فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے معاملے پر سعودی عرب کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

سعودی عرب کی جانب سے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور صدر ایمانوئل میکرون کے اسلام مخالف بیان کی مذمت کی گئی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سعودی عرب دہشتگردی کو اسلام کے ساتھ جوڑنے کی ہر طرح کی کوشش کو مسترد کرتا ہے اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی سخت مذمت کرتا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ذہنی اور ثقافتی آزادی کو باہمی احترام، برداشت اور امن  کا علم بردار ہونا چاہیے جو ہر اس عمل کی مخالفت کرے جس سے نفرت، تشدد اور شدت پسندی جنم لیتی ہے اور جو بقائے باہمی کے اقدار کے خلاف ہو۔

سعودی عرب نے کہا کہ وہ ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے چاہے اس کے پیچھے کوئی بھی ہو۔

خیال رہے کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف دنیا بھر میں مسلمان مظاہرے کررہے ہیں۔ ایران نے تہران میں تعینات فرانسیسی سفیر کو طلب کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے جبکہ بنگلا دیش میں  ایک بڑی ریلی نکالی گئی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.