You are currently viewing فرانسیسی صدر کی یوکرین بحران کے حل کے لیے بعض تجاویز پر ممکنہ طور پر غور کیا جاسکتا ہے

فرانسیسی صدر کی یوکرین بحران کے حل کے لیے بعض تجاویز پر ممکنہ طور پر غور کیا جاسکتا ہے

  • Post author:
  • Post category:دنیا / سیاست
  • Post last modified:08/02/2022 15:32
  • Reading time:1 mins read

ماسکو(ڈیسک)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ان کے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئیل میکرون نے دورہ روس کے دوران یوکرین بحران کے حل کے لیے متعدد تجاویز پیش کیں جن میں سے بعض پر ممکنہ طور پر غور کیا جاسکتا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ وہ سکیورٹی بحران کے حل،نیٹو کے ساتھ ہمارت تعلقات میں اہم مسائل کے حل، یورپی براعظم میں استحکام کے ماحول کے فروغ دینے اور یوکرین بحران کے حل کی کوششوں پر فرانسیسی صدر کے شکرگزار ہیں۔ روسی صدر نییوکرین یا مغرب کے خلاف جارحانہ انداز میں کام کر نے سے متعلق رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نیٹو کی سرحدوں کی طرف نہیں بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یوکرین نیٹو کا حصہ بنتا ہے تو روس یورپی ممالک کے ساتھ تنازعات میں پھنس سکتا ہے۔روسی صدر نے کہا کہ روس یوکرین کے معاملے پر مغرب کے ساتھ سمجھوتے کے لیے بھرپور کوششیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر یورپی براعظم میں جنگ شروع ہوئی تو اس میں کوئی نہیں جیتے گا۔قبل ازیں فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ دورہ روس کے دوران اپنے روسی منصب کے ساتھ ملاقات میں یوکرین بحران پر ٹھوس سکیورٹی ضمانتوں کی تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ روسی صدر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ و ہ یوکرین کی علاقائی خودمختاری اور استحکام کے لیے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد جنگ سے گریز اوراعتماد کی فضا قائم کرنا ہے اور اس سلسلے میں وہ ایک مفیدجواب کے خواہاں ہیں۔یقیناہمیں جنگ سے بچنے،اعتماد اوراستحکام کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔