You are currently viewing فرانسیسی صدر کا براعظم افریقہ کے ساحل ریجن میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن آئندہ سال کی پہلی سہہ ماہی میں ختم کرنے کا اعلان

فرانسیسی صدر کا براعظم افریقہ کے ساحل ریجن میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن آئندہ سال کی پہلی سہہ ماہی میں ختم کرنے کا اعلان

  • Post author:
  • Post category:سیاست
  • Post last modified:14/07/2021 13:19
  • Reading time:1 mins read

پیرس(ڈیسک)فرانسیسی صدر نے براعظم افریقہ کے ساحل ریجن میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ایمانویل میکرون نے گزشتہ روز فرانس کے قومی دن باسٹل ڈے کے موقع پر اعلان کیا کہ ہم ساحل ریجن میں بارکھین آپریشن 2022 کی پہلی سہہ ماہی میں ختم کر دیں گے ۔ واضح رہے کہ فرانسیسی صدر نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ ساحل ریجن میں تعینات فرانسیسی ملٹری پولیس کی تعداد میں کمی اور بارکھین آپریشن ختم کرنے سے متعلق اعلان کیا تھا جس کے بعد انہوں نے گزشتہ روز اس کے لیے ٹائم لائن بھی مقرر کر دی اور یقین دہانی کرائی کہ ساحل ریجن سے فرانسیسی فوج کا مکمل انخلا نہیں ہو رہا ہے۔ اس وقت ساحل ریجن میں فرانس کے فوجی آپریشن میں 5 ہزار فوجیوں حصہ لے رہے ہیں۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.