You are currently viewing فخرزمان نے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ بنالیا

فخرزمان نے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ بنالیا

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:22/07/2018 17:20
  • Reading time:1 mins read

بولاوائیو(ڈیسک ):قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔

بولاوائیو کے کوئنز اسپورٹس کلب میں زمبابوے کے خلاف سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو فخرزمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا، فخر زمان نے ایک مرتبہ پھر شاندار آغاز کیا اور اننگز میں 20 رنز بنانے کے ساتھ ہی وہ  ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔فخر زمان نے یہ کارنامہ 18 میچز میں انجام دیا جبکہ اس سے قبل یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے سابق مایہ ناز بلے باز سر ویون رچرڈ کے پاس تھا انہوں نے 21 میچز میں ایک ہزار رنز مکمل کیے تھے۔زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں گرین شرٹس کو پہلے ہی 0۔4 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔وائٹ واش سے بچنے کیلئے میزبان ٹیم کو میچ لازمی جیتنا ہوگا اور شکست کی صورت میں قومی ٹیم کو رواں سال سیریز جیتنے سمیت کسی بھی ٹیم کو وائٹ واش کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہوگا۔

(این این آئی)