راولپنڈی (ڈیسک) برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے 190 ملین پاؤنڈز کے کیس میں قومی احتساب بیورو نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو طلبی کا نوٹس موصول کرادیا۔
اس سے قبل نیب کی ٹیم صبح دو گھنٹےانتظار کے بعد واپس چلی گئی تھی، نیب راولپنڈی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو کل طلب کیا گیا ہے ۔
عدم حاضری پر نیب کی جانب سے قانونی کارروائی کی وارننگ دی گئی ہے۔
وفاقی کابینہ میں وزیر ہونے کی بنا پر مذکورہ کیس میں شیخ رشید کو 24 مئی اورسابق معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کو 22 مئی جبکہ سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو 24 مئی کو طلب کیا گیا ہے۔