نیو یارک (نیوز ڈیسک) اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری رکوانے کے لیے روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد کا مسودہ پیش کردیا۔
15 رکنی سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس میں روس نے مسودہ پیش کیا جس میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
سلامتی کونسل میں روس کی جانب سے پیش کردہ مسودے میں کہا گیا کہ شہریوں پر تشدد اور ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی جائے، یرغمالیوں کی رہائی ممکن بنائی جائے۔
روس کی جانب سے انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی اور شہریوں کا محفوظ انخلا یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔