You are currently viewing غزہ میں ناجائز یہودی بستیاں بسانے کا اسرائیلی پلان سامنے آگیا

غزہ میں ناجائز یہودی بستیاں بسانے کا اسرائیلی پلان سامنے آگیا

تل ابیب (نیوز ڈیسک) غزہ اور دیگر فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے ناجائز یہودی بستیاں بسانے کا پلان سامنے آگیا۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیل کی غزہ میں واپسی کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی سلامتی وزیر اور ارکان پارلیمنٹ بھی پیش پیش رہے۔
کانفرنس کے دوران غزہ میں 6 غیرقانونی بستیوں سمیت 21 تعمیرات کا نقشہ پیش کیا گیا۔
دریں اثناء اسرائیل میں ہونے والی کانفرنس پر امریکا اور فرانس کی جانب سے مذمت کا اظہار کیا گیا ہے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی کا کہنا تھا کہ واضح کرچکے غزہ کی سرزمین میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7