You are currently viewing غزہ میں اسرائیلی بمباری، حماس رہنما عزالدین قصاب کو شہید کرنے کا دعویٰ

غزہ میں اسرائیلی بمباری، حماس رہنما عزالدین قصاب کو شہید کرنے کا دعویٰ

غزہ (نیوز ڈیسک) اسرائیلی فوج نے حماس کے سینئر رہنما عزالدین قصاب کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیت لاہیہ میں اسرائیلی فوج نے بمباری کرکے 5 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
اسرائیلی فوج نے نصیرت کیمپ کے اطراف ٹینکوں سے گولہ باری کرکے 26 فلسطینیوں کو شہید کیا جبکہ اسرائیل نے حماس کے سینئر رہنما عزالدین قصاب کو شہید کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
دریں اثناء لبنان کے مختلف حصوں پر اسرائیل کی بمباری سے 52 افراد شہید اور 72 افراد زخمی ہوگئے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی حکام نے غزہ میں اب تک اسرائیلی فوج کے 778 افسران اور اہلکار مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں حماس سے جھڑپوں میں 366 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے۔
اسرائیل اور لبنان سے حملوں میں 62 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ غزہ میں 58 اسرائیلی پولیس افسران بھی مارے گئے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7