عید کےبعد حکومت کے خلاف سڑکوں پر آ رہے ہیں، ن لیگ فیصلہ کر چکی، اے پی سی میں طریقہ کار پر بات ہو گی، جاوید لطیف

اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کےرہنما  جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ عید کےبعد حکومت کے خلاف سڑکوں پر آ رہے ہیں، سڑکوں پر آنے کا فیصلہ مسلم لیگ ن کر چکی، اے پی سی میں طریقہ کار پر بات ہو گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ دو مختلف نظریات کی جماعتیں ہیں لیکن ماضی میں بھی دونوں جماعتوں نے مل کر کام کیا ہے۔ عید کےبعد حکومت کے خلاف سڑکوں پر آ رہے ہیں، پاکستان مسلم لیگ  فیصلہ کر چکی ہے جبکہ  آل پارٹیز کانفرنس میں  صرف طریقہ کار پر بات ہو گی۔

حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے دو سالوں میں اپوزیشن کو کمزور کرنے کے لیے مقدمات بنائے۔

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.