You are currently viewing عید میلاد النبیؐ پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

عید میلاد النبیؐ پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:16/09/2024 13:19
  • Reading time:1 mins read

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عید میلاد النبیﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کمی کی گئی ہے۔
سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہو گا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ زنا، چوری، ڈکیتی، اغواء، دہشت گردی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں کو بھی رعایت نہیں ملے گی۔
سزاؤں کا اطلاق 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے ان پر ہو گا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.