پشاور (نیوز ڈیسک) عیدالاضحیٰ اور یوم عاشور پر غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کا پشاور میں داخلہ مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
پشاور پولیس چیف قاسم علی خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کہا کہ عیدالاضحیٰ اور 10 محرم کے موقع پر غیر قانونی افغانوں کا شہر میں داخلہ مکمل بند ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ فیصلہ سکیورٹی خدشات، راہزنی و دیگر جرائم پر قابو پانے کے پیش نظر کیا گیا۔
قاسم علی خان کا کہنا تھا کہ حساس مقامات اور عبادت گاہوں کا ازسرنو سکیورٹی آڈٹ کیا جائے گا اور اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے عملی اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے۔
سٹی پولیس آفیسر نے مزید کہا کہ عید اور محرم کے موقع پر سکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے جائیں گے، مذہبی تہواروں کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔