You are currently viewing عوام میں شعور اور آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے گردوں کی بیماری میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے،وزیر صحت پنجاب

عوام میں شعور اور آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے گردوں کی بیماری میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے،وزیر صحت پنجاب

سرگودھا(ڈیسک)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا نے کہا ہے کہ گردوں کے امراض کے اسباب اور احتیاطی تدابیر کے بارے عوام میں شعور اور آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے گردوں کی بیماری میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ صوبہ بھر میں گردوں کی بیماری میں مبتلا مریض کے لئے شعور و آگاہی اجاگر کرنے کے لئے آگاہی مہم کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے اور سرکاری ہسپتالوں میں ڈائلیسز مشینوں اور وینٹی لیٹرز کی تعداد بڑھانے کے لئے حکومت نے بجٹ کا بڑا حجم مختص کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کے بروقت علاج معالجہ کے لئے ہیلپ لائن شروع کی جائے گی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ہر سال گردوں کی بیماری میں مبتلا ہزاروں مریضوں کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات دی جاتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ہسپتالوں کے سینئر اور جونئیر ڈاکٹرز سمیت پیرا میڈیکل سٹاف کو گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.