جدہ(ڈیسک) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام مجرم کو حکمران بنا دیں تو ملک تباہ ہوجاتے ہیں.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے مدینہ منورہ سے جدہ روانگی سے قبل کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر کیا، ان کا کہنا تھا کہ کبھی یہ نہیں سوچنا کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے یا پاکستان میں ترقی کےمواقع نہیں، پاکستان وسائل سے مالامال ہے. فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے، مغرب کا نظام بددیانت لوگوں کو اوپرنہیں آنے دیتا۔ عمران خان نے کہا کہ اگر ملک کا سربراہ چوری پرلگ جائے تو ملک کا بھٹہ بیٹھ جاتا ہے، ہم نے خیبرپختونخواہ کو ترقی کی راہوں پر ڈال دیا ہے، خیبر پختونخواہ میں تجربہ نہ ہونے کے باوجود صوبہ صحت، تعلیم، ماحولیات میں آگے نکل گیا.
دریں اثناء کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ جدہ پہنچنے پہ عمران خان نے کہا کہ 90 فی صد پارٹی ٹکٹ ٹھیک دیے گئے ہیں، 10 فی صد ٹکٹوں پر پرانے ورکز کے تحفظات دورکریں گے، جمعرات سے متنازع ٹکٹوں پرنظرثانی شروع کی جائے گی، کسی سے زیادتی نہیں ہوگی، اقتدار ملے بغیر تبدیلی نہیں آئے گی۔ عمران خان نے کہا کہ سابق چیف جسٹس نے افتخارچوہدری نے 2013 میں آر اوز کی مدد سے نوازشریف کوجتوایا، افتخارچوہدری کو نوازشریف نے صدر نہیں بنایا، تو وہ پیچھے ہٹ گئے، کتاب کی ا شاعت یا کسی بھی اسکینڈل سے تحریک انصاف کونقصان نہیں پہنچے گا۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین 27 ویں شب مسجد نبوی ﷺ میں عبادت میں گزاری، اور روضئہ رسول پہ حاضری کے بعد جدہ پہنچے. جہاں پی ٹی آئی مڈل ایسٹ کے چیف آرگنائزر ذوالقرنین علی خان کی رہائش پہ چیرئیٹی افطار و عشائیہ میں بھی شرکت کی بعد ازاں سرکاری پروٹوکول کے سات اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ روانہ ہوگئے۔