اسلام آباد (ڈیسک)وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عوام کی تکالیف کا تدارک وزیراعظم عمران خان کی پہلی ترجیح ہے، وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔
بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم قوم سے خطاب میں ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گے، یہ پیکیج عوام کی مشکلات میں کمی اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔